تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والے فوائد جانتے ہیں؟
تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والے فوائد جانتے ہیں؟ ویب ڈیسک Time20 مئی ، 2024 Facebook Twitter Whatsapp تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والے فوائد جانتے ہیں؟ تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔ سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تربوز جتنا زیادہ پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔ میٹھے تربوز کو شناخت کرنے کے آسان طریقے جانیں تو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جانیں جن کو جان کر اس کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہونے لگے گا۔ سورج کی شعاعوں سے تحفظ موسم گرما میں سورج کی تپش سے جِلد جلنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بڑے، منجھلے اور چھوٹے : پیدائش کی ترتیب آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟ صحت مند دل تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے...